مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں بدھ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں ایک قابض افسر ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس افسر کی ہلاکت کے ساتھ ہی زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے اور کم از کم 260 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب صہیونی بستی "ناحل عوز" میں خطرے کا سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔
یہ صورت حال ایسے وقت میں پیش آئی ہے کہ جب غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کا کوئی علاقہ صہیونی فضائی حملوں سے محفوظ نہیں رہا اور ان جرائم میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔