غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی علاقے غزہ پر قابض اسرائیلی جارحیت نے علاقے کھنڈر بنادیا، اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار3 سو سے تجاوز کر گئی۔

قابض اسرائیلی فوج کا نصر میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کیا جبکہ القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک فضائی حملے کیے، الشاطئی کیمپ میں 2 گھروں پر بم گرائے۔

بچوں کے الرنتیسی اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی، اسپتال میں 70 بچے زیر علاج، 1000 بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج کے دوران اسرائیلی میزائل قطری ٹی وی کے بیورو چیف اور رپورٹرز کے نزدیک گرا، تاہم صحافی بچ گئے۔

اقوام متحدہ کے 97 شیلٹر ہومز میں غزہ کے 3 لاکھ سے زیادہ بے گھر شہری موجود، 6 سو افراد ایک بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صفائی ستھرائی کی بدترین صورتحال سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔