مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان سے صیہونی فوج کے برکہ ریشا فوجی سینٹر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی لبنان میں المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے البستان اور یارین کے قصبوں پر گولہ باری کی۔
غاصب فوج نے البونہ اور الناقورہ کے کے قصبوں کو بھی نشانہ بنایا۔
المیادین کے نمائندے نے جنوبی لبنان پر صیہونی رجیم کے ڈرونز کی وسیع پرواز کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمال کی جانب 30 راکٹ فائر کیے گئے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کے توپ خانے نے اس جگہ پر گولہ باری کی جہاں سے یہ راکٹ فائر کیے گئے تھے۔
دوسری طرف حزب اللہ نے بھی بتایا ہے کہ اس نے صہیونی فوج کے الراہب اڈے کے ایمونیشن ڈپو کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا۔
حزب اللہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے المالکیہ اور جل الدیر کے صہیونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔