مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔ یہ بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود مٹانے کے عزائم کا اظہار ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی وزیر کا بیان علاقائی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی وزیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دھمکی دی ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔