مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف تاریخی کامیابیوں کے بعد یہ بات انتہائی مضحکہ خیز اور شرمندگی کا باعث ہے کہ عراقی فورسز کی مدد کے لئے غیر ملکی افواج موجود ہوں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب غیر ملکی افواج کے انخلاء کا وقت آگیا ہے کیونکہ ان کے عراق میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے۔
انہوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو ہر میدان میں کامیاب اور فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج سے مدد کی اپیل کرنا شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
العامری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر جارحیت اور انسانیت سوز جرائم پر ذمہ دارانہ اقدامات کے بجائے امریکہ اور پورپ نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی لہذا عراق اور دوسرے ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ فطری امر ہے۔