مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے آج بعض امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے موجودہ حالات میں غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی کارروائیوں کے آپشن کو معطل کردیا ہے۔
تل ابیب کی یہ کارروائی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پیش کردہ تجویز کے بعد کی گئی۔ انہوں نے وسیع زمینی کارروائیوں کے بجائے محدود زمینی کارروائیوں کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ اس ردعمل کے بعد ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی فوج کی غزہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کی مسلسل کوششیں کئی مواقع پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے شدید ردعمل کے باعث ناکام ہو چکی ہیں۔