مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے عبرانی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کو درپیش مشکلات کی وجہ غزہ یا صہیونی قیدی نہیں بلکہ نتن یاہو کی حکومت ہے لہذا اس حکومت کو فوری طور پر معزول کرنا ضروری ہے۔
ایف ایم 103 سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار پر باقی رکھنا معقول نہیں ہے یہ مسئلہ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔
یاد رہے کہ عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ اس وقت زمام اقتدار حماس کے ہاتھ میں ہے جو حالات کو آگے لے جارہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالات پیش آنے والے واقعات کی پوری طرح منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ قیدیوں کے معاملے میں تل ابیب پر دباو، میزائل حملے اور صہیونی آبادیوں میں بدامنی پھیلانا سب پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔