مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ہونے والے افراد میں 70 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1875 بچے اور 1023خواتین شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے 14ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، غزہ میں اب تک 21 صحافی بھی شہید ہوئے ہیں، ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو ہفتوں کے دوران 2014 کی 50 روزہ اسرائیل فلسطین جنگ میں ہونے والی اموات سے 84 فیصد زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجےمیں بےگھر افراد کی تعداد 14 لاکھ سےبڑھ گئی ہے، غزہ میں بےگھر افراد کی نصف تعداد نے217 عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔