مہر خبررساں ایجنسی_ اقتصادی ڈیسک؛ ہر سال برآمد کنندگان کی رجسٹریشن اور تشخیص کا عمل مقررہ دن چند ماہ قبل شروع کیا جاتا ہے۔ اس تشخیص کے ایک حصے میں خود اعلانیہ اور دوسرے حصے میں کمپنیوں کی برآمدی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار شامل کئے جاتے ہیں۔
ممتاز برآمد کنندگان کو منتخب کرنے کے لیے سینکڑوں برآمدی کمپنیوں کی مختلف مصنوعات اور سروس گروپس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان میں پہلے نمبر پر آنے والوں کا اعلان نیشنل ایکسپورٹ ڈے کی تقریب میں کیا جاتا ہے۔
اس تقریب میں کچھ مثالی ایکسپوٹرز کو اعزازی تمغوں سے نوازا جاتا ہے اور کچھ کو "بہترین" "قومی" اور "اچھے" برآمد کنندگان کے طور پر منتخب کرکے مییڈلز دئے جاتے ہیں۔
اس سلانہ قومی ایکسپورٹ ڈے کے مقاصد میں مختلف طبقوں کے لوگوں میں ایکسپورٹ کے کلچر کو فروغ دینا اور مقامی تاجروں کو عزت دینا شامل ہے۔
قومی برآمدات کے دن کو باہمی تبادلہ خیال، برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور اس سلسلے میں حل تلاش کرنے کا موقع بھی سمجھا جاتا ہے۔
ایران میں برآمدات کا قومی دن ایرانی کسٹم آفس کے سربراہ محمد رضوانی فر نے موجودہ ایرانی کیلنڈر سال کے پہلے چھ مہینوں میں ملک کی فارن ٹریڈ کی آمدن تقریباً 54.6 بلین ڈالر بتائی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.84 فیصد اضافہ رکھتی ہے۔
رضوانی فر نے کہا کہ 21 مارچ سے 22 ستمبر 2023 تک 68 ملین ٹن نان آئل اشیا جن کی مالیت 24.1 بلین ڈالر ہے بیرون ملک برآمد کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ اور قیمت میں 2.6 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
مغربی ایران کا کرمانشاہ صوبہ عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ کردستان کے علاقے کے ساتھ لگ بھگ 371 کلومیٹر کا طویل بارڈر رکھتا ہے جہاں چھ سرکاری سرحدی گزرگاہوں اور بازاروں کے ساتھ یہ صوبہ عراق کو ایران کی سالانہ نان آئل برآمدات کا تقریباً نصف برآمد کرتا ہے۔
کرمانشاہ صوبے کے کسٹمز نگران محکمہ کے سربراہ کے مطابق کرمان شاہ کے کسٹم سے اشیاء کی برآمدات نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں (21 مارچ سے 22 ستمبر) کے دوران 1.4 بلین ڈالر سے زیادہ آمدن ہوئی ہے۔
علی اصغر عباس زادہ نے مزید کہا کہ صوبے سے 1,425,896,227 ڈالر کی اشیاء ایکسپورٹ کی گئیں جس کی مالیت 3,564,281 میٹرک ٹن ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد ٹن جب کہ انکم میں 9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
ایران 40 ممالک کو ادویات برآمد کرتا ہے
ایران کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حیدر محمدی نے دنیا کے 40 ممالک کو ایران کی تیار کردہ ادویات کی برآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میڈیکل سائنس اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے شعبوں میں ملک کی ترقی کو سراہا۔
ہیلتھ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ایرانی دواسازی کی برآمد میں تین گنا اضافہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ملک کے اچھے روابط کو ظاہر کرتا ہے۔
ایران میں برآمدات کے قومی دن کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے 5 مہینوں (21 مارچ تا 21 اگست 2023) میں زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ مدت میں مجموعی طور پر 1.62 بلین مالیت کی 2,169 ملین ٹن زرعی مصنوعات دیگر ممالک کو برآمد کی گئیں۔
اس عرصے کے دوران زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 7.7 فیصد ٹن کمی ہوئی لیکن انکم میں 10.14 فیصد اضافہ ہوا۔