مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این کی خاتون نامہ نگار سارا سینڈر غرب اردن کے شہر رام اللہ میں عوام مظاہرے کی رپورٹنگ کررہی تھی لیکن فلسطینی عوام نے نامہ نگار کو پہچان کر ہوٹنگ شروع کردی کہ "تم جھوٹی ہو"
تفصیلات کے مطابق غصے میں بپھرے فلسطینیوں سارا پر طنزیہ جملے کسے اور طوفان الاقصی کے پہلے روز 40 اسرائیلی بچوں کی مجایدین کے ہاتھوں ہلاکت کی جھوٹی خبر دینے پر ان پر شدید تنقید کی۔
اگرچہ مذکورہ جھوٹی خبر کے بعد سارا نے سوشل میڈیا پر معذرت کی تھی لیکن امریکی چینل پر لگنے والا داغ مٹ نہ سکا اور معذرت خواہی کا بیان زیادہ لوگ نہ پڑھ سکے۔
سارا سینڈر جب غرب اردن میں عوامی مظاہرے کی کوریج کررہی تھی تو کیمرے کے سامنے لوگوں "تم جھوٹی ہو" کا نعرہ لگایا جس سے وہ ریکارڈنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔
فسلطینی عوام ان دنوں دن رات صہیونی حملوں کی زد میں ہیں۔ 365 مربع کلومیٹر پر مشتمل غزہ کی فضائیں صہیونی طیاروں اور بم دھماکوں کی صداوں سے گونج رہی ہیں۔
دو ہفتوں سے فلسطینیوں کو غذا اور پانی تک میسر نہیں جبکہ خود کو مہذب قرار دینے والے مغربی ممالک اسرائیل کا رونا رو رہے ہیں۔ دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے ساتھ اظہار حمایت کرکے بے گناہ بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل کو حق دفاع قرار دے رہے ہیں۔