مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے دوران گرفتار دو قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری خاتون اور اس کی بیٹی کو رہا کردیا گیا ہے تاکہ صدر جوبائیڈن کے منفی بیانات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوجائے۔
ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ قطر کی کوششوں کے نتیجے میں یہ رہائی عمل میں آئی جس کا مقصد خالص انسانی ہمدردی ظاہر کرنا ہے۔
اس سے پہلے ابوعبیدہ نے بیان دیا تھا ک مقاومتی تنظیموں نے 250 صہیونیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں القسام کے پاس 200 موجود ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2023 - 10:38
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے دو امریکی قیدیوں کی آزادی کی تصدیق کردی