اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ غاصب صیہونی رجیم کی جارحیت، الہی ادیان کی بے حرمتی اور انسانی تاریخی اور ثقافتی ورثے پر حملے کا سفاکانہ طرز عمل بدو دہشت گرد گروہوں اور داعش جیسا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے غزہ کے ایک چرچ پر صیہونی رجیم کے حملے کے ردعمل میں اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ غزہ کے تاریخی چرچ سینٹ پورفیریس پر بمباری کہ جہاں خواتین اور بچوں نے پناہ لی ہوئی تھی، قابض نسل پرست رجیم کی تازہ ترین جارحیت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت، الہی ادیان کی بے حرمتی اور انسانی تاریخی اور ثقافتی ورثے پر حملے میں اس نفرت انگیز رجیم کا وحشیانہ رویہ بدو دہشت گرد گروہوں اور داعش سے ملتا ہے۔