چینی حکومت کے نمائندہ برائے مغربی ایشیا ژای جون نے کہا ہے کہ بیجنگ فلسطین میں جاری جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔
دوحہ میں روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اور صہیونی جعلی حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے چین روس کے ساتھ تعاون کرے گا۔
اسپوٹنک کے مطابق چینی نمائندے نے کہا کہ بیجنگ کو غزہ میں سویلین کے نقصانات پر تشویش ہے اور فلسطین میں امدادرسانی کے کام بدترین حالات سے دوچار ہیں۔
ژای جون نے تاکید کی کہ چین غزہ میں شہری آبادی اور سویلین کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین اور روس متفقہ موقف رکھتے ہیں۔ فلسطین میں کشیدگی اور تصادم کی بنیادی وجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہے۔
اس سے پہلے چینی وزیرخارجہ نے فلسطین میں متحارب فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کشیدگی کی بنیادی وجہ فسلطینی عوام کے ساتھ ظلم و انصافی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2023 - 17:59
مغربی ایشیا کے لئے چینی حکومت کے نمائندے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے