فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ اور مہلک اسرائیلی حملے کے تمام متاثرین "عام شہری" تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی تصدیق کے مطابق غزہ کی پٹی کے "المعدانی" اسپتال پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد "عام شہری" تھے۔

 وزارت صحت کے ترجمان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: غزہ کے اسپتال پر حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ: اس ہسپتال پر فلسطینیوں اور صیہونی رجیم کے درمیان ہونے والی پچھلی کسی جنگ میں کبھی بھی حملہ نہیں ہوا۔ لیکن اب ہم غزہ کے دوسرے ہسپتالوں کے بارے میں پریشان ہیں۔

گذشتہ رات غزہ کے وسط میں المعدانی اسپتال پر صیہونی طیاروں کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔