آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین کی سرزمین پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔