72 گھنٹوں سے کم عرصے میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طوفان الاقصی کے جواب میں صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بے گناہ بچوں اور خواتین کے خلاف حملوں کے بعد بعض جوانوں نے ایک ویب سائٹ پر ایرانی عوام سے درخواست کی تھی کہ فلسطین پر قابض صہیونیوں کے خلاف جنگ کے لئے "میں بھی تیرا حریف ہوں" کے نام سے اندراج کرائیں۔

8 لاکھ افراد کی جانب سے استقبال اور رجسٹریشن کے بعد alaqsastorm.com کے ایڈریس کے ساتھ چینل 3 پر عمومی اعلان کیا گیا اور ناظرین سے اپیل کی گئی کہ اپنا نام ۳۰۰۰۲۱۲ پر ارسال کریں۔

72 گھنٹوں سے کم عرصے میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔