مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں اب تک 11 صحافی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سمیت مزید کئی افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیل کے حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد 2750 جبکہ 9 ہزار 700 سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے۔
غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔