ترکیہ میں عوام نے آج غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں اس وقت غزہ کی پٹی اور بیت المقدس کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے زبردست مظاہرے جاری ہیں۔

 اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے آج استنبول میں غزہ اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ 

 الاقصی طوفان آپریشن کے نویں دن غزہ کے شمال میں جبالیا میں دردونہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے کے بعد 9 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

اسی دوران غزہ کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی یے کہ صیہونی رجیم کے فضائی حملوں کی وجہ سے کچھ محلے زمین بوس ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ 

غزہ کی وزارت داخلہ نے مقامی امدادی ٹیموں کے ان تک پہنچنے میں ناکامی کے باعث لاشوں کو نکالنے کے لیے غیر ملکی امداد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ 

غزہ کی وزارت صحت نے 700 بچوں اور 400 خواتین سمیت 2,329 سے زائد افراد کی شہادت اور 9,422 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جن میں 2,000 بچے اور 1,400 خواتین ہیں۔ 

دوسری طرف مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 55 افراد شہید اور 1200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

mehrnews.com/x33gwQ