حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ فوجی لحاظ سے پوری طرح تیار ہے اور غاصب صیہونی رجیم کے خلاف نیا محاذ کھولنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک خطاب میں الاقصی طوفان آپریشن اور صہیونیوں کے جرائم پر گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی رجیم پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے شدید ترین مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے جبکہ طوفان الاقصی فوجی آپریشن اسے ان مجرمانہ اقدامات سے باز رکھنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ طوفان الاقصی فوجی آپریشن ایک کامیاب آپریشن ہے اور ایک اہم تاریخی موڑ ہے جو روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کرے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے طوفان الاقصی آپریشن کو تمام حریت پسند انسانوں کیلئے چراغ راہ قرار دیا۔