مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق حماس اور مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کئے گئے الاقصی طوفان میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے اب تک 22 امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 17 امریکی شہری لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حماس کی طرف سے اچانک حملے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان شدید جنگ شروع ہونے پر فلسطینی تنظیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے اسرائیلی مظالم سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس موقع پر ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔