مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق مقاومتی محاذ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ایک ہزار کی حد سے تجاوز ہوسکتا ہے جبکہ 150 سے زائد گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔
اس سے پہلے صہیونیوں کے مطابق جانی نقصانات کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز نتن یاہو نے کہا تھا کہ صہیونی کابینہ نے غزہ کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ جب کہ نیوز چینل کان نے دعوی کیا تھا کہ نتن یاہو نے کابینہ سے مشورہ کئے بغیر یک طرفہ طور پر غزہ کے ساتھ جنگ کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف "طوفان الاقصی" آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ مبصرین اس حملے کو اسرائیل کے لئے سیاسی اور انٹیلی جنس شعبے میں بڑی شکست قرار دے رہے ہیں۔