غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، الجزیرہ نے غزہ کی وزارت صحت حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق 370 فلسطینی شہید جب کہ زخمیوں کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی۔ 

شہید ہونے والوں میں بیس بچے بھی شامل ہیں۔ 

صیہونی حکومت کے طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے العطارا میں بیت لاہیہ قصبے کے ایک مکان پر بمباری کی۔ 

اس کے علاوہ جفا میں ایک گلی اور رفح میں ایک مکان کو بم سے اڑا دیا گیا۔

 دوسری طرف تین بستیوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

ادھر تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس سے وابستہ ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کفار سعد، کفار عزہ اور سدیروت قصبوں میں مجاہدین اور قابض صیہونی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

 مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کے پے در پے حملے کہیں بھی کامیاب نہیں ہوئے، تاہم جھڑپیں جاری ہیں۔

mehrnews.com/x33cSS