مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطین کی اسلامی جہاد اور حماس تحریک کے سیکرٹری جنرل سے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الگ الگ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
صدر رئیسی اور اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس کے اسماعیل ھنیہ کے درمیان یہ ٹیلی فونک بات چیت فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جاری آپریشن "الاقصیٰ طوفان" کے فورا بعد ہوئی ہے۔
تاہم اس ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں ابھی مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
غاصب صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی کارروائی میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 600 سے اوپر جب کہ زخمیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔