مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے اسرائیل کی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور کامیاب کارروائی کرنے پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے ہفتے کی رات ملک کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے طفل کش صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔
ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے "مردہ باد اسرائیل" کا نعرہ لگایا اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت اور خوشی کا نعرہ لگایا۔
حماس کو اس کارروائی میں لبنان سے حزب اللہ کی حمایت بھی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر جوابی حملے بھی کیے لیکن اس کے باوجود لبنان میں شہریوں کی بڑی تعداد حماس کی کامیابی پر باہر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
افغان عوام نے مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف ہونے والی کاروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اسی طرح لندن سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں اور مسلم کمیونیٹی نے حماس کی کامیاب کارروائی کا جشن منایا۔
یمنی عوام نے بھی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف ہونے والی کاروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس نے 500 سے زائد راکٹس داغے اور کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور اہلکاروں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔