مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کے شہر مستونگ میں عید میلادالنبی کے جشن کے دوران ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کی میں 52 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق مستونگ میں ایک مسجد کے نزدیک واقعہ پیش آیا جس میں لوگ عیدمیلادالنبی منانے کے لئے جمع ہوگئے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ایک پولیس افسر کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے حادثہ پر بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
جیو ٹی وی کے مطابق سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
اب تک کسی شخص یا گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔