مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق اس سال تہران میں اربعین پر کربلا نہ جا پانے والے عاشقان حسینی کی مشی کا عنوان "دلداران حسینی" ہے۔
پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے روضہ مبارک کی طرف جانے والے مختلف راستوں کو مشی کے لئے آمادہ کیا گیا ہے۔
تہران میں "حیاتنا الحسین" کے نام سے یہ مشی صبح کی نماز کے بعد زیارت اربعین کی تلاوت کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مشی کے راستے پر زائرین کے استقبال کے لیے کئی موکب لگائے گئے ہیں، جن کا انتظام ملک کی انجمنین مساجد کمیٹیاں، جہادی گروپس اور عوامی ادارے کرتے ہیں۔
صبح 7 بجے تہران میٹرو کا روح پرور منظر
تہران کے میٹرو سب وے میں دلداران اربعین حسینی کا ہجوم وہ بھی صبح چھے بجے دیدنی اور قابل رشک ہے۔
حسینی اسکوائر تہران
اس وقت حسین پروانے تہران کے آئینی حسینی اسکوائر میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔
شاہراہ 17 شہریور کا ایک قابل رشک منظر
عاشقان حسینی نے لبیک یا زہرا، لبیک یا مہدی، لبیک یا حسین، لبیک یا عباس کے نعرے لگاتے ہوئے "القرآن یھدینا" کے نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جو کہ یورپی ممالک میں قرآن مجید کی حالیہ توہین پر سخت ردعمل کا اظہار ہے۔
کربلائے ایران حضرت عبد العظیم حسینی کے مقبرے کی طرف جانے والے راستے کا منظر
یہ حضرت عبد العظیم حسنی کے مزار تک پہنچنے کا راستہ ہے، جن کی زیارت کا ثواب امام حسین ع کی زیارت کے برابر بتایا گیا ہے۔ حسینی پروانوں سے لبریز اس جادہ عشق میں بچے اور نوجوان خصوصی طور پر خادمان حسینی کا روپ دھارے مشغول خدمت نظر آرہے ہیں۔
تہران میں اربعین حسینی کے پروانوں کا ایک حسین منظر
تہران میں مقیم افغانیوں اور پاکستانیوں کے موکب خدمت رسانی کے لئے مستعد نظر آرہے ہیں۔
دلداران حسینی کا شدید گرمی میں شاہ عبد العظیم حسنی کے روضے کی طرف سفر عشق جاری
ری شہر کے ورامین چوک پر ہجوم کے باعث ٹریفک کی روانی دشوار اور سست روی کی شکار ہے اور شدید گرمی کے باوجود شرکائے مشی حضرت عبدالعظیم کے مزار کی طرف رواں دواں ہیں۔
بعض موکبوں میں آذان ظہر کے قریب زیارت اربعین کی تلاوت کا اہتما کیا جاتا ہے۔
مشی کے راستے میں فوجی اور ملکی حکام نے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ مارچ کیا اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزاداری کی۔
راہروان اربعین حسینی کی نماز ظہر میں جوق در جوق شرکت
اربعین حسینی کی مشی میں پرجوش شرکت کرنے والے دلداران حسینی نے حرم حضرت عبدالعظیم حسنی کی تولیت کے سربراہ حجت الاسلام قاضی عسکر کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔