مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) اور ان کے وفادار ساتھیوں کے اربعین کے موقع پر بدھ کی صبح ملک بھر سے طلباء کی ماتمی انجمنوں کی اجتماعی مجلس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مجلس عزا حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔