مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 70 سال قبل ایران میں ایک قومی حکومت کا تختہ امریکہ اور برطانیہ کی حمایت یافتہ بغاوت کے ذریعے الٹ دیا گیا تھا۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹروں کی حمایت، ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، آزادی کی تحریکوں کو دبانا اور بغاوتوں کو منظم کرنا امریکہ اور برطانیہ کی شرمناک پالیسیوں کے متواتر عناصر ہیں۔