مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی افسران نے جمعرات کی صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے سپاہ پاسداران کے اعلی حکام اور افسران نے کرونا وائرس سے پہلے اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر رہبر معظم نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی فعالیت اور پالیسی کا ایک پہلو سپاہ کا امیج خراب کرنا ہے۔ بسیج اور سپاہ پاسداران کا امیج خراب کرنا دشمن کی ایک پالیسی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سپاہ اور بسیج عوام کے درمیان نہایت محبوب ہیں۔ اسی کشش اور محبوبیت نے دشمن کو حواس باختہ کردیا ہے۔
رہبر معظم نے مزید کہا کہ دشمن مختلف پروپیگنڈوں اور افواہوں کے ذریعے ان محبوب اور معروف اداروں کا تشخص بگھاڑنا چاہتے ہیں۔
مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔۔۔