ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اردو میں لکھا کہ میں نے آج تہران میں تعینات پاکستان کے محترم سفیر سے الوداعی ملاقات میں پاکستان کی قوم اور حکومت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اردو میں لکھا کہ ایرانی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کہا کہ میں نے آج تہران میں تعینات پاکستان کے محترم سفیر سے الوداعی ملاقات میں پاکستان کی قوم اور حکومت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ ان شاءاللہ پاکستان میں نگران سیٹ اپ کے جلد قیام کے بعد، اپنے نئے ہم منصب کو بھی اسی حوالے سے مبارکباد دوں گا۔