پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نے عمران خان کے حامیوں کو مشتعل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نے عمران خان کے حامیوں کو مشتعل کر دیا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی تصاویر شائع کرتے ہوئے خبر دی یے کہ عمران خان کے حامی اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 

ادھر المیادین چینل نے چند منٹ قبل اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا میں عمران خان کا ایک تصویری پیغام شائع کیا گیا ہے، جس میں ان کے مداحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں۔

چند گھنٹے قبل الجزیرہ چینل نے پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو "سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت" کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔