مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع پر کانفرنس کا انعقاد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستانی اعلی حکام کی موجودگی میں ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے ایوان تجارت کے گروپ نے بھی شرکت کی۔
اس کانفرنس کے اختتام پر ایران اور کراچی کے چیمبرز آف کامرس نے وزیر خارجہ کی موجودگی میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ بدھ کی شام کو پاکستان کے دورے پر آنے والے ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کی سربراہی میں کراچی پہنچے جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کے مزار پر حاضری دی۔
انہوں نے کراچی اولڈ کلفٹن سٹریٹ کو شاہراہ امام خمینی (رح) کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی۔
mehrnews.com/x32LXQ