مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران میجر جنرل باقری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دفاع، سیکیورٹی، فوجی اور عسکری تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی سطح کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ روابط کو بڑھانے پر تاکید کی۔
ملاقات کے دوران میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور ہمسایہ ملک پاکستان کے درمیان دفاع اور دیگر شعبوں میں تاریخی تعلقات ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر دونوں ممالک کو تربیتی معاملات اور مشترکہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو بڑھانا چاہئے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ اپنے دورے میں مزید ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔