مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے میزبان ملک کے صدر اور پارلیمانی اراکین کے ہمراہ بدھ کو کینیا کے سابق رہنما جومو کینیاتا کے مزار پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کینیاتا نے کینیا کی آزادی سے پہلے نو سال برطانوی قید میں گزارے اور برطانوی سامراج سے آزادی کے بعد ملک کے پہلے صدر بنے تھے۔