ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کرمان پہنچنے کے بعد جمعہ کی صبح اس شہر کے گلزار شہداء پر حاضری دی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی جوکہ اس وقت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے کرمان کے دورے پر ہیں ہے، نے شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق، آیت اللہ رئیسی اس دورے کے دوران کرمان شہر میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔