مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
دونوں سربراہان مملکت نے اس موقع پر ایک دوسرے کو عید قربان کی مناسبت سے مبارک باد دی اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔
صدر رئیسی نے ترک ہم منصب کے ساتھ خطے اور عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔