مہر خبررساں ایجنسی مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کی 296 کارروائیاں کی گئیں جن چار صہیونی ہلاک ہوئے۔ دوسری طرف غاصب اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں کم سےکم 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی" نے اسی ماہ کی 16 جون سے 22 جون کے دوران مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 296 کارروائیوں کو دستاویزی شکل دی، جس کے نتیجے میں دو قابض اسرائیلی دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔
مغربی کنارے کے کئی شہروں میں فائرنگ کے 38 حملے ہوئے اور 3 مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹاخے چلائے گئے۔