مہر خبررساں ایجنسی نے سما نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے مغربی کنارے میں صہیونی فورسز کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال پر شدید ردعمل دکھایا ہے۔
القسام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے میں کاروائی کے ذریعے اپنی موت کو دعوت دے رہی ہے۔ غرب اردن کی سڑکوں اور گلیوں میں صہیونی حکومت کی بربریت جاری ہے۔
بیان میں تنظیم کے رہنما ایمن منصور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف دلیری دکھائی اور ہر میدان میں حاضر رہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے القسام کے رہنما ایمن عطیہ دیب کو ان کے جوان بیٹے سمیت غزہ کے شمال میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔