مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے باکو کی جانب تہران مخالف موقف اپنا کر آذربائجانی عوام کو ایران کے سفر سے منع کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ آذربائجان نے جعلی اور قاتل صہیونی حکومت کی ایما پر ایران مخالف وقف اپنایا ہے۔
انہوں نے آذربائجانی عوام سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ وہ مہذب ایران کے بجائے قاتل صہیونی حکومت سے ڈریں۔ ہم اپنے آذربائجانی بھائیوں اور بہنوں کے لئے اب بھی ویزا سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا اچھی پالیسی کا حصہ ہے۔ باہمی تعاون کے ساتھ اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ آذربائجانی حکومت نے ایران مخالف موقف میں شدت لاتے ہوئے اپنے شہریوں کو حکم دیا تھا کہ ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔