مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے سرکاری دورہ کے موقع پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے پیر کو بغداد میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا۔