ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں سینکڑوں اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت، عوام اور لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں سینکڑوں اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت، عوام اور لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ 

یاد رہے کہ ٹرین حادثہ بھارتی ریاست بنگالی کے شہر کولکتہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں پیش آیا جس میں 280 سے زیادہ مسافر جانبحق ہوگئے۔

دنیا کی سب سے لمبے ٹرین نیٹ ورک کے حامل بھارت میں حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے باوجود ہر سال ہزاروں لوگ ٹرین حادثے کا شکار ہوتے ہیں۔ 2018 میں امرتسر شہر کے شمال میں ایک تہوار میں شریک لوگوں پر ٹرین چڑھنے سے 59 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ 2017 میں اندھراپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے 40 سے زیادہ مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ ملک میں ہونے والے اکثر ٹرین حادثوں کے لئے انسانی غلطی یا زائد المیعاد پٹڑیوں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارت میں ہر روز 12 ملین سے زائد لوگ سفر کے لئے 14 ہزار ٹرینوں کو استعمال کرکے ہزاروں کلومیٹر طے کرتے ہیں۔