ترکمانستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ قربان علی بردی محمد اف نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی معاملات پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکمانستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ ایک اعلی رکن وفد کے ہمراہ آج صبح تہران پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

قربانعلی بردی محمد اف دونوں ملکوں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں۔ جس میں دو طرف سے اعلی حکام مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

اجلاس کے بعد بردی محمد پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اور مذاکرات  اور مفاہمتوں کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیں گے۔