مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی خلائی ایجنسی اسرو نے ایس ایل وی ۔ ایف بارہ این وی ایس نام کے اس سیٹلائٹ کو ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ خلائی مرکز سے پیر کو دس بجکر بیالیس منٹ پر خلا میں روانہ کیا۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق دو ہزار دو سو بتیس کلو وزنی یہ نیوی گیشن سیٹلائٹ ، رواں سال میں ہندوستان کا چوتھا خلائی مشن ہے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرو نے اس سے پہلے فروری میں اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی ڈی ٹو ، مارچ میں ایل وی ایم ایم تھری اور اپریل میں پی ایس ایل وی سی پچپن مشن، خلا میں روانہ کیا تھا۔