جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان کے فارغ التحصیلان کے عظیم الشان اجتماع کی دوسری نشست میں طلاب واساتذہ کے درمیان سوال و جواب کی ایک نہایت منفرد تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان کے فارغ التحصیلان کے عظیم الشان اجتماع کی دوسری نشست میں طلاب واساتذہ کے درمیان سوال و جواب کی ایک نہایت منفرد تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں جامعه الکوثر کے بیرون ملک مقیم فارغ التحصیلان نے نیز بڑی تعداد میں آنلائن شرکت کی، اس نشست میں جامعه الکوثر کے فارغ التحصیلان نے جہاں ادارے کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور عملی زندگی میں شیخ الجامعہ کی بھر پور اور بروقت رہنمائی کی کوششوں پر محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کا شکریہ بھی ادا کیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں درپیش مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے آراء و تجاویز بھی پیش کیں۔

جامعه الکوثر کے مختلف شعبوں سے متعلق سوالات پر اساتذہ کرام نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے جوابات دیئے، جبکہ جامعه الکوثر کے پرنسپل حجة الإسلام والمسلمين علامہ شیخ انور علی نجفی سے علمی و انتظامی امور سے متعلق سوالات کئے گئے، علامہ شیخ انور علی نجفی نے فارغ التحصیلان کی آمد اور بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے حوالے سے کہا کہ یہ پروگرام مستقبل کے بہت سے پروگراموں اور منصوبوں کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان میں مکتب اہل بیت علیہم السّلام کے پیروکاروں کا ایک باشعور اور دینی اقدار کا حامل معاشرہ تشکیل دینا ہمارا ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہدف کے حصول میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے والوں میں جامعه الکوثر کے فارغ التحصیلان کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

شیخ انور علی نجفی نے پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی وقتاً فوقتاً اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کرتے ہوئے، دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف سے اس نشست کو برخاست کیا۔

یاد رہے کہ جامعه الکوثر اسلام آباد، پاکستان کی معروف دینی درسگاہوں میں ایک عظیم دینی درسگاہ ہے اور اس مادر علمی سے کسب فیض کرنے والے علماء و طلباء دنیا کے مختلف علاقوں میں دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں مصروف عمل ہیں۔

لیبلز