ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدوں پر جلد عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں ایران کی گیس ٹرانسمیشن لائنوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران سے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج کیلئے مالی اور بینکنگ منتقلی پر عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بینکاری تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔