مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، اسلامی جمہوری ایران اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تعاون کے گیارہ اسناد پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے میں تجارت، ویزا فری، ثقافتی تبادلے، طبی دوائیوں کی پیداوار میں تعاون، علمی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون اور تیل و گیس کی فراہمی کے لئے دوطرفہ تعاون شامل ہیں۔
ایران کی جانب سے وزرائے خارجہ، مواصلات و ٹیکنالوجی، تیل اور معدنیات و صنعت نے انڈونیشیا کے ہم منصبوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے جبکہ بعض امور کو انجام دینے میں صدر مملکت کے معاون نے حصہ لیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے صدور بھی موجود تھے۔