مہر خبررسان ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں تباہ ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق کار میں بم نصب تھا جو پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ دراین اثناء پرچم ریلی کی مناسبت صہیونی شدت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے اشتعال پھیلانے کی کوشش کی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کے موقع پر مقاومتی تنظیموں کی جانب سے راکٹ اور میزائل حملوں کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
صہیونیوں کی وحشت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نہتے فلسطینیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ بیت المقدس کا دارالحکومت بنانے کا خواب دیکھنے والے اس شہر میں نہایت ہی خوف اور وحشت کے سایے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے بیت المقدس میں صہیونیوں کی ریلی کے جواب میں جمعرات کو غزہ کے مشرقی علاقے میں ریلی کا اہتمام کیا۔ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم تھاما ہوا تھا۔ ریلی کے دوران فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کے دفاع کا عہد کرتے ہوئے صہیونیوں کی جارحیت اور جنایت کی مذمت کی۔
اس سے پہلے فلسطینی تنظیمون نے عوام سے اپیل کی تھی کہ صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے جواب میں فلسطینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائیں اور ہر جگہ صہیونیوں کے خلاف احتجاج کریں۔