مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مقاومتی کمانڈروں کو شہید کرنے سے اسرائیل کی سیکورٹی مضبوط نہیں ہوگی۔ صہیونی دشمنوں نے اس جرم کا ارتکاب کرکے تاریخی غلطی کی ہے اور اس کو قیمت ادا کرنا ہوگی۔ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں دشمن سے بدلہ لیں گی۔
انہوں شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان شہداء کے خون کو رائگان جانے نہیں دیں گے۔ ان کاروائیوں کے ذریعے ہمیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے ہم پہلے سے زیادہ مضبوط طریقے سے مقابلہ کریں گے۔
اس سے پہلے حماس کے ترجمان حزام قاسم نے کہا تھا کہ ہم اپنے جہادی کمانڈروں کی شہادت پر فلسطینی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مقاومتی تنظیمیں اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔
یاد رہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے اپنے عسکری ونگ کے تین کمانڈروں کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔