ایرانی حکومتی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدی صلاحیتوں کی نمائش میں 70 ممالک سے 1,200 سے زائد قابل اعتماد تاجر، چیمبرز آف کامرس کے صدور، صنعت و تجارت کے وزراء اور عہدیداران شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان علی بہادری جہرمی نے ایک ٹویٹ میں ایران کی برآمدات میں صلاحیتوں کی نمائش کے افتتاح کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدی صلاحیتوں کی نمائش کا آج صدر کی موجودگی میں افتتاح ہو گیا ہے جو کہ 10 مئی تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ایران ایکسپو 2023ء میں 70 ممالک سے 1,200 قابل اعتماد اور ذمہ دار تاجروں سمیت چیمبرز آف کامرس کے صدور، صنعت و تجارت کے وزراء اور عہدیداران شریک ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران ایکسپو، خصوصی شعبوں کی برآمدات اور تجارت کی ترقی کے اہم نتائج میں سے ایک ہے۔