ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ترکی کو S-400 میزائل یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی جسے ترکی نے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے ترکی میں موجود S-400 میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی جسے ترکی نے مسترد کردیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ میولوت کیووسگلو نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہم سے S-400 کو یوکرین بھیجنے کا تھا جس پر ہم نے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ تجویز ترکی کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے۔وزیز خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ امریکا نے ترکی کو یہ بھی تجویز پیش کی تھی کہ وہ یوکرین-روس جنگ کے تناظر میں اس میزائل دفاعی نظام کا کنٹرول امریکا یا یوکرین سمیت کسی دوسرے ملک کے حوالے کردے لیکن انقرہ بارہا کہہ چکا ہے کہ ترکی نے S-400 میزائل دفاعی نظام کو قومی سلامتی کیلئے خریدا ہے اور کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔